جرائم و حادثات

شہرحیدرآباد کے ٹپہ چبوترہ علاقہ میں دو لوگوں کا قتل

شہرحیدرآباد کے ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن حدود میں دوزنخوں کے قتل کی واردات کل شب پیش آئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن حدود میں دوزنخوں کے قتل کی واردات کل شب پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
حالت نشہ میں ڈرائیونگ، شوہر اور بیوی زخمی
شعبان کی پندرہویں شب میں اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور اپنی ساری ہی مخلوق کی مغفرت فرما دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
ادبی تخلیقات قوموں کی فکری سمت کا تعین کرتی ہیں: امیرِ حلقہ ڈاکٹر خالد ظفر

ڈی سی پی ساوتھ ویسٹ زون کرن کھیرے اور پولیس کے دیگر عہدیداروں نے جائے واردات کاکلوزٹیموں کے ساتھ معائنہ کیا۔

کرن کھیرے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دئی باغ علاقہ میں دوہرے قتل کی یہ واردات کل شب تقریبا ایک بجے پیش آئی۔

اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔انہوں نے کہاکہ مقتول زنخوں کی شناخت یوسف عرف ڈالی اور ریاض عرف صوفیہ کے طورپر کی گئی ہے جن کی عمر 25 تا 30 سال کے درمیان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی شواہد میں پتہ چلا ہے کہ ناجائز تعلقات قتل کی وجہ ہے۔اسی کے مطابق ملزمین کی نشاندہی کی کوشش کی جارہی ہے۔

اندرون دو دن ملزمین اورقتل کی وجوہات کا پتہ چلانے میں کامیابی حاصل کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ واردات کے مقام پر پتھر اور چاقو بھی ملی ہے جس کی مدد سے یہ واردات انجام دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ مقتولین کا تعلق مقامی ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن حدود سے ہے۔

جائے واردات مقتولین کے مکان سے تقریبا 300میٹرکی دوری پر ہے۔انہوں نے کہاکہ بعض مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔