نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی- ملزم کو 20 سال قید کی سزا
حیدرآباد نامپلی کے ایڈیشنل میٹروپولیٹن سیشنس جج نے ایک سنجیدہ مقدمہ میں ومشی ولد ایس سرینواس، عمر 20 سال کو نابالغ لڑکی سے بار بار جنسی زیادتی، شادی کا جھوٹا وعدہ اور پوکسو قانون کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے 20 سال کی سخت قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
حیدرآباد (پریس نوٹ) حیدرآباد نامپلی کے ایڈیشنل میٹروپولیٹن سیشنس جج نے ایک سنجیدہ مقدمہ میں ومشی ولد ایس سرینواس، عمر 20 سال کو نابالغ لڑکی سے بار بار جنسی زیادتی، شادی کا جھوٹا وعدہ اور پوکسو قانون کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے 20 سال کی سخت قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ضلع لیگل سروس اتھارٹی (DLSA) کی جانب سے متاثرہ کو 2 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا حکم بھی دیا گیا۔
یہ مقدمہ عنبرپیٹ پولیس اسٹیشن میں 21 فروری 2022 کو درج کیا گیا تھا، جس میں ایک 16 سالہ لڑکی نے شکایت کی تھی کہ وہ 2018 سے وامشی کے ساتھ تعلق میں تھی، جس نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر مختلف مقامات پر جسمانی تعلقات قائم کئے۔ جب اس نے شادی سے انکار کیا تو لڑکی نے پولیس سے رجوع کیا۔
ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ملزم نے متاثرہ کو دوبارہ ہراساں کرنا شروع کیا، فون کالز اور پیچھا کرکے اسے کیس واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالتا رہا۔ بھروسہ ٹیم کی رہنمائی سے متاثرہ نے ایک نیا مقدمہ درج کرایا۔ دورانِ کونسلنگ لڑکی نے انکشاف کیا کہ وہ دو بار حاملہ ہوئی تھی اور دوسری بار جب اس نے وامشی کو اطلاع دی تو اُس نے دروازہ بند کر کے بے رحمی کا مظاہرہ کیا۔
اس حساس مقدمہ میں پولیس اور بھروسہ ٹیم کے افسران کی مشترکہ کوششوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔
حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند آئی پی ایس نے تمام افسران اور ٹیموں کی کارکردگی کی ستائش کی ہے۔