جنوبی بھارت
شنموگم سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری منتخب
مسٹر شنموگم کو اتوار کی شام ویلو پورم میں منعقدہ پارٹی کی جی سی میٹنگ میں منتخب کیا گیا۔
چنئی: تمل ناڈو میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے سینئر لیڈر اور کامریڈ پی شنموگم کو پارٹی کا ریاستی سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔
مسٹر شنموگم کو اتوار کی شام ویلو پورم میں منعقدہ پارٹی کی جی سی میٹنگ میں منتخب کیا گیا۔
وزیراعلی اور دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر ایم کے اسٹالن نے انہیں سی پی آئی (ایم) کے نئے ریاستی سکریٹری کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کسانوں اور مظلوم طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی لڑائی میں ان کے تعاون کو بھی یاد کیا۔
مسٹرشنموگم نے کے بالکرشنن کی جگہ لی ہے۔