سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ویڈیو: مایاوتی کے پوسٹر کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو شیئر، ایک گرفتار

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایا وتی کے ایک پوسٹر کے ساتھ قابل اعتراض ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر مبینہ پیش کرنے ایک 27 سالہ شخص کو یہاں گرفتار کیا گیا۔

سہارنپور (یوپی) (پی ٹی آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایا وتی کے ایک پوسٹر کے ساتھ قابل اعتراض ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر مبینہ پیش کرنے ایک 27 سالہ شخص کو یہاں گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
25پروازوں میں بم کی اطلاع

کروا چھت کے موقع پر تشہیر کردہ ویڈیو میں سابق چیف منسٹر کا پوسٹر دیکھتے ہوئے ہوائی بوسہ لینے اور پانی پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ہندو روایت کے مطابق خواتین کروا چھت کے دن شوہروں عمردرازی کے لیے اپاواس رکھتی ہیں اور چاند طلوع ہونے کے بعد اپاواس ختم کرتی ہیں۔

ایک جالی لگاکر چاند کو دیکھنے کے بعد شوہروں کو دیکھتی ہیں۔ اس کے بعد وہ انھیں پانی پیش کرتے ہیں۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساگر جین نے بتایا کہ سوشیل میڈیا پر گشت کرنے والے ویڈیو سے بی ایس پی کے حامیوں میں برہمی پیدا ہوئی اور انہوں نے مقامی پولیس اسٹیشنوں میں شکایتیں درج کرکے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

شکایت کی بنیاد پر ملزم لولیش سینی کے خلاف کیس درج کرکے گرفتار کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔