ششی تھرور نے مدھو سودن مستری سے کی ملاقات
مستری سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کانگریس کے آئین میں کوئی بھی شخص صدر کے عہدہ کے لیے انتخاب لڑ سکتا ہے۔ تھرور جو لڑنا چاہتے ہیں ان کا بھی خیر مقدم ہے۔
نئی دہلی: کانگریس صدر کے عہدہ کے لئے انتخاب لڑنے کی بحث کے درمیان، کیرالہ سے پارٹی کے لوک سبھا رکن ششی تھرور نے بدھ کو یہاں پارٹی کے انتخابی انچارج مدھو سودن مستری سے ملاقات کی۔
خبریں ہیں کہ تھرور نے اس سے قبل پارٹی صدر سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کی تھی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تھرور نے گاندھی سے کہا کہ وہ صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنا چاہتے ہیں، جس پر پارٹی صدر نے کہا کہ کوئی بھی شخص انتخاب لڑ سکتا ہے اور اگر آپ چاہیں تو آپ بھی انتخاب لڑ سکتے ہیں۔
دریں اثنا، تھرور نے آج مدھو سودن مستری سے ملاقات کی۔ مستری سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کانگریس کے آئین میں کوئی بھی شخص صدر کے عہدہ کے لیے انتخاب لڑ سکتا ہے۔ تھرور جو لڑنا چاہتے ہیں ان کا بھی خیر مقدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی امیدوار بن رہا ہے اسے کاغذات نامزدگی سے قبل دس ڈیلیگیٹس کے دستخط حاصل کر کے الیکشن افسر کو جمع کرانا ہوگا جس کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ کی جائے گی اور مقابلہ کرنے والے رہنماؤں کے ناموں کی فہرست تیار کی جائے گی۔ اس عہدے کے لیے انتخاب 17 اکتوبر کو ہونا ہے اور ووٹوں کی گنتی 19 اکتوبر کو ہوگی۔