تلنگانہ

ایودھیا کی تصاویرکے لنکس کھولنے پر بینک اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ : سائبر کرائم پولیس

تلنگانہ کی سائبر کرائم پولیس نے آن لائن گشت کرنے والے بدنیتی پر مبنی لنکس کے ممکنہ خطرے کے بارے میں شہریوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبر کرائم پولیس نے آن لائن گشت کرنے والے بدنیتی پر مبنی لنکس کے ممکنہ خطرے کے بارے میں شہریوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایودھیا میں رام مندر کا پران پرتشٹھان دوبارہ کیا جائے گا: شنکراچاریہ
رام مندر کے موضوع پر پیامات، عوام چوکس رہیں: سائبر سیکوریٹی

ان لنکس میں دعوی کیاجارہا ہے کہ اس میں ‘ایودھیا کی لائیو تصاویرشامل ہیں۔ایکس (سابقہ ٹویٹر) پراس سلسلہ میں سائبر کرائم پولیس نے ایک اڈوائزری پوسٹ کی جس میں کہا گیا، 22جنوری 2024 اور اس کے بعد، کئی موبائل ڈیوائسس پر ایک لنک میسج موصول ہونے کا امکان ہے جو ‘ایودھیا کی لائیو تصاویر’ یا اسی طرح کے مواد پر مشتمل ہے۔

عوام اس طرح کے لنکس کو نہ کھولیں، کیونکہ ایسا کرنے سے موبائل فون ہیک ہو سکتا ہے، اور بینک اکاؤنٹس کو لوٹا جا سکتا ہے۔

بزرگ شہری اس طرح کے سائبر خطرات کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں۔