شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ہندوستان میں عیدالفطر ہفتہ کو منائی جائے گی
یہ کمیٹی شریعت کے مطابق موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کرتی ہے اور اسی کے تحت عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان کیا جاتا ہے۔
حیدرآباد: ملک بھر میں عیدالفطر 2026 کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ دکن مسلم علماء کونسل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے صدر نے اعلان کیا کہ آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد طے پایا ہے کہ بھارت میں عیدالفطر ہفتہ، 21 مارچ کو منائی جائے گی۔
کمیٹی کے مطابق ماہِ رمضان المبارک کل مکمل ہوگا، جس کے بعد عیدالفطر منائی جائے گی۔ اس سے قبل حیدرآباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق مختلف اطلاعات کا جائزہ لیا گیا۔
یہ کمیٹی شریعت کے مطابق موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کرتی ہے اور اسی کے تحت عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان کیا جاتا ہے۔
کمیٹی کی جانب سے عوام سے بھی اپیل کی گئی تھی کہ وہ چاند دیکھنے میں حصہ لیں اور اگر کہیں چاند نظر آئے تو فوری اطلاع دیں۔
دوسری جانب سعودی عرب میں بھی عیدالفطر کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہاں بھی گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد سعودی عرب میں عیدالفطر کل منائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔