دہلی

تیجسوی یادو کو جاریہ ماہ گرفتار نہیں کیا جائے گا: عدالت

دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز کہا کہ سنٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن (سی بی آئی) بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو کو مبینہ اراضی برائے ملازمت اسکام کیس میں جاریہ ماہ گرفتار نہیں کرے گی۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز کہا کہ سنٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن (سی بی آئی) بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو کو مبینہ اراضی برائے ملازمت اسکام کیس میں جاریہ ماہ گرفتار نہیں کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
سی بی آئی کی درخواست کا جواب دینے چدمبرم کو ہائیکورٹ کی ہدایت
گیان واپی مسجد کیس، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ

تیجسوی یادو کل ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے اور سی بی آئی کی جانب سے انہیں جاری کئے گئے سمنوں کو چیلنج کیا تھا جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہوں۔ جمعرات کے روز سماعت کے دوران انہوں نے عدالت کو بتایا کہ”میری بیوی حاملہ ہے‘ میں بہار کا ساکن ہوں‘ ریاستی بجٹ سیشن 5 اپریل تک جاری رہے گا“۔

تیجسوی کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کو 11 دن میں 3 مرتبہ طلب کیا گیا ہے۔ 28 فروری‘ 4 مارچ اور 11 مارچ کو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سی بی آئی کی یہ کوشش ہے کہ وہ جب بھی دہلی آئیں‘ انہیں گرفتار کرلیا جائے۔

وکیل نے کہا کہ انہوں (سی بی آئی) نے اس کیس کے ایک اور ملزم کے ساتھ ایسا ہی کیا ہے۔ ایڈوکیٹ بی پی سنگھ نے سی بی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو بجٹ سیشن نہیں ہوتا اور ان کی چارج شیٹ تیار ہے تاکہ جاریہ ماہ داخل کیا جاسکے۔

مجھے یہ بتانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ اگر وہ تحقیقات میں شامل ہوتے ہیں تو انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ اس پر تیجسوی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ 5 اپریل کے بعد حاضر ہوں گے۔ جسٹس دنیش کمار شرما نے اس بات کا نوٹ لیا کہ درخواست گزار ڈپٹی چیف منسٹر ہے جس کے پاس 4 قلمدان ہے اور سی بی آئی انہیں گرفتار نہیں کرے گی۔

تیجسوی کے وکیل نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ان کے موکل 25 مارچ کو 10:30 بجے دن سی بی آئی کی برانچ پر حاضر ہوں گے۔ جسٹس شرما نے ڈپٹی چیف منسٹر کو یہ آزادی دی کہ وہ جاریہ ماہ کسی بھی ہفتہ کے روز سی بی آئی برانچ میں حاضر ہوں اور ان کی درخواست کی یکسوئی کردی۔

یہ کیس‘ ریلویز میں بھرتی کے لئے لالو پرساد یادو کے خاندان کو اراضی کی منتقلی سے تعلق رکھتا ہے جب وہ 2004 تا 2009کے دوران وزیر ریلوے کے عہدہ پر فائز تھے۔ چہارشنبہ کو دہلی کی روز ایونیوکورٹ نے اسی کیس میں لالو پرساد یادو‘ ان کی شریک حیات سابق چیف منسٹر بہار رابڑی دیوی اور ان کی بیٹی میسا بھارتی کو ضمانت منظور کی تھی۔