حیدرآباد

بہادر پورہ میں ایک زیر تعمیر کامپلکس جھک گیا، مکینوں میں خوف (ویڈیو)

خطرے کو محسوس کرتے ہوئے عمارت کے قریب رہائش پذیر مقامی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ان میں سے کچھ کے پاس فٹ پاتھ پر راتیں گزارنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں رہا۔

حیدرآباد: شہر کے علاقہ بہادر پورہ میں ایک زیر تعمیر کامپلکس جھک گیا، جسے بعد میں منہدم کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!
حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کو رات 11 بجے بند کروانے کی شکایت : احمد بلعلہ
حیدرآباد میں مختلف مقامات پرجوئے خانوں کاچلن!
تحریک مسلم شبان: پرانے شہر میں بیروزگاری، غربت، ترک تعلیم سب سے بڑا مسئلہ: دیپاداس منشی
ایک مکان کے کرایہ میں دوسرا مکان

خطرے کو محسوس کرتے ہوئے عمارت کے قریب رہائش پذیر مقامی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ان میں سے کچھ کے پاس فٹ پاتھ پر راتیں گزارنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق یہ عمارت حیدرآباد کے بہادر پورہ پولیس اسٹیشن کے قریب ایک گلی میں واقع ہے۔ مبینہ طور پر عمارت کی تعمیر متعلقہ حکام سے ضروری اجازت حاصل کیے بغیر کی گئی۔

تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران عمارت کی بنیاد کمزور پڑ گئی جس کے عمارت ایک طرف جھک گئی۔ عمارت کو اب منہدم ہونے کے خطرے کا سامنا ہے۔

اس کی اطلاع ملتے ہی جی ایچ ایم سی کے عہدیدار اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور عمارت کو منہدم کرنے کے انتظامات کئے۔

a3w
a3w