شیخ محمد بن زاید النہیان پیر کی شام سرکاری دورے پر ہندوستان پہنچے، وزیراعظم مودی نے استقبال کیا
متحدہ عرب امارات کے صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد ہندوستان کا تیسرا سرکاری دورہ ہے جبکہ گزشتہ ایک دہائی میں یہ ہندوستان کا ان کا پانچواں دورہ ہے۔
نئی دہلی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پیر کی شام ایک روزہ سرکاری دورے پر ہندوستان پہنچے، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے خود ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔
شیخ النہیان کی کچھ دیر بعد وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات چیت ہوگی، جس کے بعد وہ آج ہی اپنے وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ شیخ النہیان کا یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر ہو رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد ہندوستان کا تیسرا سرکاری دورہ ہے جبکہ گزشتہ ایک دہائی میں یہ ہندوستان کا ان کا پانچواں دورہ ہے۔
یہ دورہ حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں سے حاصل ہونے والی مضبوط رفتار پر مبنی ہے، جن میں ستمبر 2024 میں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا دورہ اور گزشتہ برس اپریل میں امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع اور دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کا دورہ شامل ہے۔