مشرق وسطیٰ
عرب امارات کے بانیوں میں شامل شیخ طحنون النہیان کا انتقال، ملک میں 7 روزہ سوگ
امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے اپنے چچا اور ریاست دبئی کے شہر العین کے گورنر طحنون بن محمد کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے بانیوں میں شامل شیخ طحنون بن محمد النہیان کی وفات پر پورے ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
عرب اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق، امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے اپنے چچا اور ریاست دبئی کے شہر العین کے گورنر طحنون بن محمد کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔
شیخ طحنون کی وفات پر پورے ملک میں 7 روز تک سوگ اور پرچم سرنگوں رہیں گے۔ شیخ طحنون نے سن 1971 میں متحدہ عرب امارات کے قیام کے سلسلے میں اپنے بھائَی شیخ زاید بن سلطان النہیان کے ساتھ جدوجہد کی تھی ،بعد ازاں انہوں نے وزارت زراعت اور ملکی پٹرول اینڈ گیس کمپنی ایڈنوک کے اعلی عہدوں پر بھی فائز رہے تھے ۔