ہند۔ پاک کرکٹ میاچ کی مخالفت، ممبئی میں شیوسینکوں نے ٹی وی سیٹس توڑ ڈالے (ویڈیو)
شیوسینا (یوبی ٹی) ورکرس نے پارٹی ترجمان آننددوبے کی قیادت میں ہند۔پاک کرکٹ میاچ کے خلاف اتوار کے دن ممبئی میں احتجاج کیا۔ انہوں نے ٹی وی سیٹس توڑ ڈالے اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) اور مرکز کے خلاف نعرے لگائے۔
ممبئی/پونے/نئی دہلی: شیوسینا (یوبی ٹی) ورکرس نے پارٹی ترجمان آننددوبے کی قیادت میں ہند۔پاک کرکٹ میاچ کے خلاف اتوار کے دن ممبئی میں احتجاج کیا۔ انہوں نے ٹی وی سیٹس توڑ ڈالے اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) اور مرکز کے خلاف نعرے لگائے۔
پارٹی نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ہماری بہنوں کے سندور کی توہین کررہی ہے۔ ممبئی میں خاتون پارٹی ورکرس نے ہاتھ میں سندور لے کر احتجاج کیا۔ آئی اے این ایس ایس سے بات چیت میں آنند دوبے نے کہا کہ ہم انڈیا۔پاکستان میاچ (دبئی) کی مخالفت کرتے ہیں۔ اِس کھیل کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت ہند سے ہماری گزارش ہے کہ اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرے۔
بعد ازاں ٹیلی ویژن سیٹس توڑتے ہوئے انہوں نے میڈیا سے کہا کہ پاکستان ابھی بھی دہشت گردی کی سرپرست ریاست بنا ہوا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پڑوسی ملک کے ساتھ تمام تعلقات توڑ لئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کو ڈونیشن بھیج رہے ہیں تاکہ وہ سبق سیکھیں۔ جئے شاہ کو غلطی کااحساس ہو۔ وزیراعظم مودی سے ہماری گزارش ہے کہ یہ میاچ روک دیا جائے۔ سندور گنواچکی عورتوں کے جذبات سے کھلواڑ نہ کیا جائے۔
शिवसेना दक्षिण मुंबई विभाग क्र १२ केंद्र सरकारविरुद्ध प्रचंड निषेध – पहलगाम आतंकवादी हल्ल्यात हात असलेल्या पाकिस्तानविरुद्ध क्रिकेट खेळण्याचा निषेध, टीव्ही फोडून जोरदार आंदोलन 🚩 @AUThackeray @ShivSenaUBT_ pic.twitter.com/h1y9H2RmEo
— Santosh shinde संतोष शिंदे (@Shinde221) September 14, 2025
انہوں نے پوچھا کہ پہلگام میں اپنے عزیزوں کو گنوانے والی ہماری مائیں اور بہنیں یہ میاچ کیسے دیکھیں گی۔ شیوسینا (یوبی ٹی) قائد نے ہندوستانی کرکٹرس سے بھی اپیل کی کہ وہ کھیل کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے اگر ایسا کیا تو جنتا ان کی تائید کرے گی۔ ہم انہیں گلے لگائیں گے۔
اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو ہم ان کی مذمت کریں گے۔ پی ٹی آئی کے بموجب اساوری جگدالے نے جس کا باپ پہلگام دہشت گرد حملہ میں جان گنوانے والے 26 افراد میں ایک ہے، کرکٹ میاچ کے بائیکاٹ کی اپیل کی۔ پی ٹی آئی سے بات چیت میں اس نے کہاکہ میرے خیال میں آج کا میاچ نہیں ہونا چاہئے۔
صرف 5 ماہ قبل پہلگام حملہ میں 26 جانیں جاچکی ہیں۔ اساوری، اپنے باپ سنتوش جگدالے کے ساتھ وادی بیسرن میں پہلگام حملہ کے وقت موجود تھی۔ اس نے کہا کہ کرکٹ میاچ متاثرہ خاندانوں کے جذبات سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ مجھے ان لوگوں پر شرم آتی ہے جو کھیلنے کیلئے تیار ہیں اور جن لوگوں نے اس کھیل کا اہتمام کیا ہے۔