سوشیل میڈیاشمالی بھارت

بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی نے انٹرمیڈیٹ کا امتحان لکھا

ایک ہاتھ میں رائٹنگ پیاڈ تھامے جس پر لیامنیشن والا ہال ٹکٹ لگاتھا اور دوسرے ہاتھ میں پانی کی بوتل لئے ایک ادھیڑعمر کا آدمی کئی طلبہ کیلئے توجہ کا مرکزبن گیا۔

بریلی: ایک ہاتھ میں رائٹنگ پیاڈ تھامے جس پر لیامنیشن والا ہال ٹکٹ لگاتھا اور دوسرے ہاتھ میں پانی کی بوتل لئے ایک ادھیڑعمر کا آدمی کئی طلبہ کیلئے توجہ کا مرکزبن گیا۔

بریلی میں اترپردیش بورڈ کے 12 ویں جماعت کے امتحانی مرکز پر16 فروری کو جو شخص باہر کھڑا تھا وہ بی جے پی کا سابق رکن اسمبلی راجیش مشرا عرف پپوبھرتول تھا۔

51 سالہ سیاستداں نے بتایاکہ امتحان لکھنے کیلئے آنے والے طلبہ مجھے دیکھ کر پہلے حیران ہوئے۔ بعد میں وہ خوش دکھائی دئیے کہ ان کے علاقہ ایک سیاستداں ان کے ساتھ امتحان لکھ رہا ہے۔

مشرا نے 2017ء کے اسمبلی الیکشن میں بریلی کے ایک حلقہ سے اسمبلی الیکشن لڑا اور جیتا تھا تاہم گذشتہ برس کے الیکشن میں پارٹی نے اسے ٹکٹ نہیں دیا۔

سیاستداں کی حیثیت سے مصروف شیڈول کے باوجود مشرا نے آگے تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کا ماننا ہے اس سے اسے اپنے حلقہ کے نوجوان رائے دہندوں سے جڑنے میں مدد ملے گی۔ مشرا کا ارادہ وکیل بننے کا ہے۔جس کے لئے پہلے بارہویں جماعت کامیاب کرنا ضروری ہے۔

a3w
a3w