آندھراپردیش

اےپی:”ماں کو سلام“اسکیم۔ اہل خواتین کے کھاتوں میں مالی امداد منتقل

حکومت نے اس اسکیم کا نفاذ 2025-26 کے تعلیمی سال سے کامیابی کے ساتھ کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ان طلبہ کی ماؤں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے جو سرکاری و امدادی اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: اے پی کی اتحادی حکومت نے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرتے ہوئے ”ماں کو سلام“(تلی کووندنم) اسکیم کے تحت اہل ماوں کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کروائی ہے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

حکومت نے اس اسکیم کا نفاذ 2025-26 کے تعلیمی سال سے کامیابی کے ساتھ کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ان طلبہ کی ماؤں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے جو سرکاری و امدادی اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اسکیم کے تحت اہل خواتین کے بینک کھاتوں میں براہِ راست رقم منتقل کی گئی۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کا مقصد تعلیم میں ماں کے اہم کردار کو تسلیم کرنا، بچوں کی باقاعدہ اسکول حاضری کو یقینی بنانا اور خاندانوں پر تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم کرنا ہے۔

اس اسکیم کے نفاذ پر ریاست بھر کے والدین، خاص طور پر خواتین نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

والدین نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم نہ صرف تعلیم کی ترویج میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ والدین، خاص طور پر ماؤں کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر مزید توجہ دیں۔

حکومت نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ آنے والے برسوں میں اسکیم کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ اہل خاندان اس سے استفادہ کر سکیں۔