امریکہ و کینیڈا
امریکہ میں فائرنگ ، 16 افراد کی موت
ان واقعات میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے، جن میں سے اب تک 16 کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 30 سے زائدلوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت سنگین ہے۔

واشنگٹن: یو ایس میموریل ڈے ویک کے دوران فائرنگ میں مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے اور 30 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔ این بی سی نیوز نے بتایا کہ ملک کے کم از کم آٹھ ریاستوں میں سمندر ساحلوں (بیچ)پر، ہائی سکولوں میں، موٹر سائیکل ریلیوں کے دوران اور دیگر مقامات پر بندوق کے تشدد کے معاملے سانے آئے۔
ان واقعات میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے، جن میں سے اب تک 16 کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 30 سے زائدلوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت سنگین ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
غور طلب ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے بندوق کے تشدد کو ’وبا‘ قراد دیتے ہوئے اس سے نمٹنے کو ان کے انتظامیہ کی اعلان کردہ ترجیح قرار دیا تھا،لیکن ابھی تک اس عمل میں کوئی خاص ترقی نہیں ہوئی ہے۔