تلنگانہ

کانگریس اور بی جےپی تلنگانہ میں اقتدار کا خواب دیکھ رہی ہیں: سکھیندرریڈی

سکھیندرریڈی نے کیمپ آفس، نلگنڈہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ نے 9 سال مکمل کر لیے ہیں اور ہم دسویں سال میں داخل ہو رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سکھیندر ریڈی نے زوردیتے ہوئے کہاکہ کانگریس اور بی جے پی ریاست میں اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہی ہیں جبکہ ملک کے عوام بھی چاہتے ہیں کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراوان کے لیڈر بنیں۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
پہلوانوں کے احتجاجی مقام کو برقی اور پانی سربراہی منقطع
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
یوپی میں کانگریس’شکریہ یاترا’ نکالے گی

 سکھیندرریڈی نے کیمپ آفس، نلگنڈہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ نے 9 سال مکمل کر لیے ہیں اور ہم دسویں سال میں داخل ہو رہے ہیں۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی حکمرانی میں تمام طبقات اور عوام خوش ہیں۔ ریاست میں تمام نے کسی نہ کسی شکل میں فائدہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں سرکاری ملازمین بہت خوش ہیں تلنگانہ حکومت ملک میں سب سے زیادہ تنخواہ دینے والی حکومت ہے۔ پہلے ہی ایک لاکھ 50ہزار ملازمتیں پُر کی گئی ہیں اور مزید 50 ہزار ملازمتیں جلد پُر کر دی جائیں گی۔

 کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا سہراصرف تلنگانہ حکومت کے سرجاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست نے تمام شعبوں میں ترقی کی ہے وہ ملک کے لیے ایک مثال بن گئی ہے۔

a3w
a3w