مذہبرمضان

روزہ کی حالت میں کان میں پانی چلا جائے؟

اگر کان میں بلا اختیار پانی چلا جائے، تب تو بالاتفاق اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا؛ لیکن اگر کوئی شخص جان بوجھ کر پانی ڈال لے، تب بھی راجح اور صحیح قول یہی ہے کہ روزہ نہیں ٹوٹے گا

سوال:-روزہ دار غسل کر رہا تھا کہ کان میں پانی چلا گیا، تو کیا اس کی وجہ سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟
( جمال اختر، نامپلی)

جواب:- اگر کان میں بلا اختیار پانی چلا جائے، تب تو بالاتفاق اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا؛ لیکن اگر کوئی شخص جان بوجھ کر پانی ڈال لے، تب بھی راجح اور صحیح قول یہی ہے کہ روزہ نہیں ٹوٹے گا،

کیونکہ کان میں پانی کا ڈالنا ایسی چیز نہیں، جس سے بدن کی صلاح اور اس کا نفع متعلق ہو، بلکہ یہ نقصان دہ ہے،

اور غیر فطری راستہ سے ایسی ہی چیز کے داخل ہونے سے روزہ ٹوٹتا ہے، جس سے جسم کا صلاح متعلق ہو،

چنانچہ فتاوی عالمگیری میں ہے: و لو اقطر فی أذنہ الماء لا یفسد صومہ کذا فی الھدایۃ و ھو الصحیح (ہندیہ: ۱؍۲۰۴)