تلنگانہ

سدی پیٹ: کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی موت

یہ المناک واقعہ منگل کے روز سدی پیٹ کے جگدیو پور میں ملنا مندر کے قریب پیش آیا جبکہ یہ کار جس میں وہ سفر کررہے تھے، کالیشوم لفٹ آبپاشی پراجیکٹ کی ایک نہر میں گر پڑی۔

سدی پیٹ: سدی پیٹ میں ایک کار کے ایک نہر میں گرجانے کے حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی موت واقع ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے

 بتایا گیا ہے کہ یہ المناک واقعہ منگل کے روز سدی پیٹ کے جگدیو پور میں ملنا مندر کے قریب پیش آیا جبکہ یہ کار جس میں وہ سفر کررہے تھے، کالیشوم لفٹ آبپاشی پراجیکٹ کی ایک نہر میں گر پڑی۔

اس حادثہ میں کار میں سوار جملہ 6 افراد کے منجملہ 5 کی موت واقع ہوگئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق ماروتی آلٹو کار میں چھ افراد بشمول تین خواتین اور ایک لڑکا سفر کر رہے تھے۔

مقام حادثہ پر پہنچنے والے مقامی لوگوں نے کار سے پانچ لاشوں کو نکالا جبکہ ایک مسافر کو جو حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا، گجویل کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔