شمالی بھارت

کورونا مودی حکومت کی سیاسی سہولت کے مطابق پھیلتا ہے: امت پاٹکر

کانگریس صدر نے نئے زواری پل کے افتتاح کے اعلان پر چیف منسٹر ڈاکٹر پرمود ساونت کی غلطی پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کو موقع پرست قرار دیا اور اس "مشن کمیشن" سے دولت کمانے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔

پنجی: گوا کانگریس کے صدر امیت پاٹکر نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کورونا بھی اب وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کی اجازت لیتا ہے اور بی جے پی حکومت کی سیاسی سہولت کے مطابق پھیلتا ہے۔

کانگریس صدر نے نئے زواری پل کے افتتاح کے اعلان پر چیف منسٹر ڈاکٹر پرمود ساونت کی غلطی پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کو موقع پرست قرار دیا اور اس "مشن کمیشن” سے دولت کمانے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی زبردست کامیابی سے گھبرا کر مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے انہیں ایک خط لکھا جس میں کووڈ-19 کا حوالہ دیتے ہوئے یاترا روکنے کےلئے کہا گیا۔

 اس کے برعکس چیف منسٹر پرمود ساونت اس کے لیے عوام کو کھلی دعوت دے رہے ہیں۔ نئے زواری پل پر ایک تقریب کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔

پاٹکر نے سوال کیا، "کچھ دن پہلے پی ڈبلیو ڈی کے وزیر نیلیش کبرال نے پل کے معیار کے بارے میں میڈیا کے ذریعہ پوچھے گئے سوال پر اس کا جواب ٹھیکہ دار پر چھوڑ دیا تھا۔

بی جے پی کی ان ہاوس ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کے دباؤ میں،وزیراعلیٰ نے افتتاح کو تین دن کے لیے ملتوی کردیا جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کیا وزیر اعظم نریندر مودی اس پر توجہ دیں گے؟”