تلنگانہ

تلنگانہ میں زیر زمین پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال دھان، کپاس اور دیگر فصلوں کی کاشت بہتر طریقہ سے ہو سکے گی کیونکہ آبپاشی کے لئے پانی کی کمی کا خدشہ کم ہو گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں زیر زمین پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ کسانوں اور عام عوام دونوں کے لئے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال دھان، کپاس اور دیگر فصلوں کی کاشت بہتر طریقہ سے ہو سکے گی کیونکہ آبپاشی کے لئے پانی کی کمی کا خدشہ کم ہو گیا ہے۔


اس کے علاوہ پینے کے پانی کی اسکیمات، بورویل اور ہینڈ پمپوں میں بھی پانی کی دستیابی میں اضافہ متوقع ہے جس سے دیہی علاقوں کو زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ واٹر ریسورس ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ریاست کی کئی جھیلیں اور تالاب اپنی مکمل گنجائش تک لبریز ہوگئے ہیں، جس سے زمینی پانی کے ذخائر مزید ری چارج ہوئے ہیں۔


ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ مثبت پہلو ہے لیکن عوام کو چاہیے کہ وہ پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے پر بھی توجہ دیں تاکہ آئندہ برسوں میں کسی قسم کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔