دہلی

اسرائیل کے وزیر معیشت کا کل سے دورہ ہند

اسرائیل کے وزیر معیشت نیربرکات ایک بڑے تجارتی وفد کے ساتھ اتوار سے ہندوستان کا 4 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

یروشلم: اسرائیل کے وزیر معیشت نیربرکات ایک بڑے تجارتی وفد کے ساتھ اتوار سے ہندوستان کا 4 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

جس کا مقصد باہمی دلچسپی کے شعبوں‘آٹو موٹیو ٹکنالوجی اور فن ٹیک میں باہمی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

یروشلم کے سابق میئر دہلی اور ممبئی کا دورہ کریں گے۔

برکات کے دورہ کے بعد ایک اور اسرائیلی تجارتی وفد کی مئی میں آمد متوقع ہے۔ اسرائیل‘ ایشیا میں ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔