جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں سڑک حادثہ۔دو افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ حادثہ ضلع کے شادنگر بلدی حدود کے سولی پوردیہات کے قریب آج صبح اُس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی تیزرفتارلاری کو بولیروگاڑی نے ٹکر دے دی۔

پولیس نے بتایا کہ بنگالوروقومی شاہراہ پر حیدرآباد سے پڑوسی ریاست اے پی کے کرنول کوجانے والی بولیروگاڑی کے ڈرائیور نے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بولیروگاڑی، ڈیوائیڈر اور پھر دوسری سمت سے آنے والی تیز رفتار لاری سے ٹکراگئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ بولیروگاڑی میں سوار افراد میں سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ایک شخص کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔

اس حادثہ میں شدیدزخمی شخص کوعلاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔

مہلوکین کا تعلق ونپرتی ضلع کے پبیر منڈل سے ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w