کھیل

سندھو، کیوبا کو شکست دے کر بیڈمنٹن ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

سندھو نے دوسرے گیم میں کوبا پر 21-10 سے جیت درج کی۔ دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھو نے کوبا کو 34 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں شکست دی۔

پیرس: ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو بدھ کو پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے سنگلز گروپ ایم میچ میں ایسٹونیا کی کرسٹن کوبا کو 21-5، 21-10 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

متعلقہ خبریں
ارشد ندیم کو سخت محنت کا پھل ملا: نیرج چوپڑا
برتھ ڈے گرل شریجا اکولا، پری کوارٹر فائنل میں پہنچ کر خوش
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
پیرس اولمپکس، مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم
منوبھاکر، اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی

آج یہاں لا چیپل ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں سندھو نے کرسٹن کوبا کے خلاف پہلا گیم شروع کرنے کے لیے لگاتار آٹھ پوائنٹس حاصل کیے۔ سندھو نے پہلے گیم میں ایسٹونیا کی کرسٹن کوبا کو 21-5 سے شکست دی۔ اسٹونین شٹلر نے دوسرے گیم میں سندھو کو سخت مقابلہ دیا۔

 لیکن وہ سندھو کے جارحانہ کھیل کا مقابلہ نہیں کر سکیں۔ سندھو نے دوسرے گیم میں کوبا پر 21-10 سے جیت درج کی۔ دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھو نے کوبا کو 34 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں شکست دی۔

پی وی سندھو کا مقابلہ پری کوارٹر فائنل میں یوتھ اولمپک چیمپئن ہی بِنگ جیاؤ سے ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سندھو نے راؤنڈ میچوں میں مالدیپ کے فاطمہ نبا عبدالرزاق کو شکست دی تھی۔

a3w
a3w