تلنگانہ

تلنگانہ: مودی کی نکتہ چینی کا وزیر اعلی ریونت ریڈی نے دیا جواب، حکومت کے کارناموں سے کروایا واقف

کانگریس کی حکومت پر وزیراعظم مودی کی جانب سے کی گئی نکتہ چینی کا وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے جواب دیا۔

حیدرآباد: کانگریس کی حکومت پر وزیراعظم مودی کی جانب سے کی گئی نکتہ چینی کا وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے جواب دیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم ریڈی نے اپنی حکومت کے کارناموں سے واقف کرواتے ہوئے کہا ”اقتدار میں آنے کے 2 دن کے اندر، ہم نے خواتین کو مفت بس سفر کی سہولت فراہم کی۔

راجیو آروگیہ شری ہیلت اسکیم کے تحت ہم نے 10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت شروع کی۔ آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت شروع کی گئی۔

سال ختم ہونے سے پہلے، ہم نے اسے نافذ کیا۔ 22 لاکھ کسانوں کے لیے ملک میں سب سے زیادہ قرض معافی کی گئی، ہم نے صرف 25 دنوں میں 18 ہزار کروڑ روپے کی مفت بجلی کی سہولت فراہم کی ہے۔بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں گھریلوپکوان گیس کی قیمتیں زیادہ ہیں۔

تلنگانہ میں ہم 500 روپے میں سلنڈر دے رہے ہیں۔ سلنڈر اسکیم سے اب تک 43 لاکھ افرادمستفید ہوچکے ہیں۔ ہم بڑی تعداد میں جاب پلیسمنٹ کر رہے ہیں۔ ہم گروپ امتحانات باقاعدگی سے منعقد کرتے ہیں۔

11 مہینوں کے اندر 50 ہزار سے زائد ملازمتوں پرتقرری کی گئی ہے۔ تقررات کے معاملے میں بی جے پی کی حکومت والی کسی بھی ریاست کے مقابلے تلنگانہ آگے ہے۔ ہاسٹل کے طلباء کے ڈائٹ اور کاسمیٹک چارجس میں 40 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔

ہم نے موسیٰ ندی کی نشاۃ ثانیہ کے لیے خود کو تیار کر لیا ہے۔ ہم آبی وسائل کو محفوظ کر رہے ہیں اور مستقبل کے شہر کے لیے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ ہم اسکل یونیورسٹی اورا سپورٹس یونیورسٹی قائم کر رہے ہیں۔

ہم مربوط رہائشی اسکول قائم کر رہے ہیں۔ ہم عوام سے کئے گئے ہر وعدے پر ایک مقدس عہد رکھتے ہیں“۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے پر تنقید کی تھی۔

ایکس پرہیش ٹیگ فیک کانگریس پرامیسس کے ساتھ پوسٹس کی ایک سیریز میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی وعدے کرنے پر ”بری طرح سے بے نقاب” ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس کی حکومت والی ریاستوں ہماچل پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ میں ترقی کی رفتار اور مالیاتی صحت خراب سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔وزیراعظم کی اس تنقید والے ٹوئیٹ کا جواب ریونت ریڈی نے دیا۔