حیدرآباد

خاتون تاجروں کیلئے جلد ہی سنگل ونڈو سسٹم متعارف کروایا جائے گا: کے ٹی آر

ریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے پلیٹ فارم وی ہب کے پانچ سال کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر کہا کہ دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں خواتین مالی نظم وضبط کی حامل ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صنعتیں تارک راما راونے کہا ہے کہ ریاست میں جلد ہی سنگل ونڈو سسٹم متعارف کروایاجائے گا جو خاتون تاجروں کیلئے مخصوص ہوگا۔ یہ انٹرپرینرشپ سے متعلق تمام امور کا پلیٹ فارم ہوگا۔

سال 2017میں منعقدہ گلوبل اکنامک سمٹ کے بعد خاتون تاجروں کیلئے مخصوص ریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے پلیٹ فارم وی ہب کے پانچ سال کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں خواتین مالی نظم وضبط کی حامل ہیں۔

 اور ان کے سیلف ہیلپ گروپس کی کامیابی بھی اس کی دلیل ہے۔تلنگانہ حکومت جو خاتون تاجروں کی مساعی کررہی ہے، ان کو سود سے پاک 750کروڑروپئے کے قرض فراہم کررہی ہے۔

a3w
a3w