دُبئی اور بحرین میں سائرن بج اُٹھے
دُبئی اور بحرین میں صبح مزائل حملوں کے سائرن بج اٹھے۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے تیل سے مالامال منطقہ شرقیہ کے اوپر 2 ڈرون مارگرائے۔ کویت کے نیشنل گارڈ نے 6 ڈرون مارگرانے کی بات کہی ہے۔
دُبئی (اے پی) ایران نے منگل کے دن خلیجی عرب ممالک پر نئے حملے کئے۔ اس نے ایسی جنگ میں مشرق ِ وسطیٰ پر دباؤ برقرار رکھا ہے جس نے تیل کے دام بڑھادیئے ہیں اور عالمی معیشتوں پر سکتہ طاری کردیا ہے۔ شمالی عراق میں ایک فضائی حملہ میں ایران نواز ملیشیا کے 5 ارکان مارے گئے۔
دُبئی اور بحرین میں صبح مزائل حملوں کے سائرن بج اٹھے۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے تیل سے مالامال منطقہ شرقیہ کے اوپر 2 ڈرون مارگرائے۔ کویت کے نیشنل گارڈ نے 6 ڈرون مارگرانے کی بات کہی ہے۔ اسرائیل کے علاوہ خلیج کے خطہ میں امریکی اڈوں پر مزائل اور ڈرونس سے حملوں کے علاوہ ایران توانائی انفرااسٹرکچر کو بھی نشانہ بنارہا ہے۔
آبنائے ہرمز پر اس کی مضبوط پکڑ ہے۔ تیل کے دام بڑھ گئے ہیں۔ پیر کے دن خام تیل تقریباً 120 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگیا تھا۔ منگل کے دن اس کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کے آس پاس رہی۔ 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے تیل کے دام تقریباً 24 فیصد بڑھے ہیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ جنگ ایک ماہ یا اس سے زائد چلے گی لیکن منگل کے دن انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ دن نہیں چلے گی۔ ٹرمپ نے متضاد بیان دیا ہے جبکہ تہران کا کہنا ہے کہ وہ طویل جنگ کے لئے تیار ہے۔ جنگ کی وجہ سے عالمی منڈیوں کو تیل اور گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ امریکہ میں فیول کے دام بڑھنے لگے ہیں۔ جنگ کی وجہ سے غیرملکی شہری کاروباری مراکز کو چھوڑکر بھاگ رہے ہیں۔
لاکھوں لوگوں نے محفوظ پناہ گاہیں ڈھونڈ لی ہیں کیونکہ فوجی اڈوں‘ سرکاری عمارتوں‘ تیل تنصیبات‘ واٹر ڈی سالینیشن پلانٹس‘ ہوٹلوں پر بم گررہے ہیں۔ ایران نے موثر طورپر آئیل ٹینکرس کو آبنائے ہرمز استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ یہ آبنائے خلیج فارس اور خلیج عمان کے درمیان واقع ہے۔
یہ بحرہند میں داخلہ کا راستہ ہے۔ اس آبنائے کے ذریعہ دنیا کا 20 فیصد تیل گزرتا ہے۔ آبنائے ہرمز کے قریب تجارتی جہازوں پر حملوں میں کم ازکم 7 سیلر ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کے دن سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں آئیل ٹینکرس کو روکنے کے لئے کچھ کیا تو امریکہ اس پر 20 گنا طاقتور حملہ کرے گا۔ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے ترجمان علی محمد نے کہا کہ جنگ کب ختم ہوگی یہ ایران طئے کرے گا۔