جرائم و حادثات

سارن: سڑک حادثے میں چوکیدار کی موت

انٹرمیڈیٹ کے امتحان کی ڈیوٹی میں شرکت کے لیے جا رہا تھا۔

چھپرا: بہار کے سارن ضلع کے کوپا تھانہ علاقے میں ہفتہ کو مانجھی تھانے کے ایک چوکیدار کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک

پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مانجھی تھانہ علاقہ کے تحت الیاس پور گاؤں کا رہنے والا پرہلاد مانجھی (45) اپنی موٹر سائیکل پر انٹرمیڈیٹ کے امتحان کی ڈیوٹی میں شرکت کے لیے جا رہا تھا۔

کہ اسی دوران کوپا بازار کے قریب ایک بے قابو ٹرک نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس واقعہ میں ان کی موت ہو گئی۔