شمالی بھارت

بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات

بہار پولیس کے معاشی جرائم یونٹ (ای اویو) نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے جو اس الزام کی تحقیقات کرے گی کہ 2ای وی ایم ہیکرس‘ راج بھون میں ٹہرے ہوئے ہیں۔

پٹنہ: بہار پولیس کے معاشی جرائم یونٹ (ای اویو) نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے جو اس الزام کی تحقیقات کرے گی کہ 2ای وی ایم ہیکرس‘ راج بھون میں ٹہرے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہوٹل منہدم کیس، اداکار وینکٹیش اور افراد خاندان کیخلاف کیس درج
پرچہ سوالات افشاء کیس میں گرفتاریوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج

راج بھون کے خلاف سنگین الزام پرگورنر راجندروشواناتھ ارلیکر نے خود عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ملزمین کے خلاف کاروائی کی جائے۔

ای او یو نے چیف سکریٹری رابرٹ ایل چھونگتو کی تحریری شکایت پر عوامی نمائندگی قانون انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ اور آئی پی سی کی دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی۔

لالو وادی ہونے کا دعویٰ کرنے والے نتیش کارتیکین نامی شخص نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ پوسٹ میں ہیکرس کی موجودگی کا الزام عائد کیاتھا۔