حیدرآباد

حیدرآباد اور سکندرآباد کی عیدگاہوں و مساجد میں نماز عید

حج ہاؤز نامپلی میں واقع مسجد میں نماز عیدالاضحی 7 بجے ہوگی۔ امامت اور خطابت کے فرائض مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری خطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی انجام دیں گے۔

حیدرآباد: مسجد عمر بن خطابؓ صوبیدار علی خان روڈ نئی سڑک چنچل گوڑہ میں نماز عیدالاضحی 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔ حافظ و قاری محمد عبدالجبار خان امام مسجد ہذا نماز عیدا کی امامت کریں گے اور 6:30 بجے مفتی محمد شوکت ثنا قاسمی خطیب مسجد ہذا فضائل عید و قربانی بیان کریں گے۔ خواتین کیلئے مسجد کے بالائی حصہ میں پردہ کا علحدہ انتظام رہے گا۔

llمسجد محمدی حسینی علم تارا کا میدان میں نماز عید الاضحی 7:00بجے ہوگی۔ ڈاکٹر مفتی محمدعبد الواسع احمد صوفی امامت و خطابت کریں گے۔

ll مسجد فصاحت النساء ہرن ٹیکری، کنچن ٹاؤن شپ میں نماز عیدالاضحی 7 بجے ہوگی۔

ll مسجد حیدری مولوی نورالحسنین، مغل پورہ نزد فائر اسٹیشن میں نماز عید الاضحی 7 بجے ہوگی۔

ll حج ہاؤز نامپلی میں واقع مسجد میں نماز عیدالاضحی 7 بجے ہوگی۔ امامت اور خطابت کے فرائض مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری خطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی انجام دیں گے۔

ll مسجد اسمٰعیل چودھری، کشن نگر، جھرہ میں نماز عیدالاضحی 7 بجے ہوگی۔ جناب انعام الحق بیان کریں گے۔

ll مسجد قطب شاہی ایکمینار، کرکٹ اسٹیڈیم کے بازو اپل میں نماز عیدالاضحی 7 بجے ہوگی۔ مولانا محمد منور علی سلطانی خطاب کریں گے۔ حافظ محمد اجمل عادل امام مسجد ہذا نماز پڑھائیں گے۔

ll مسجد امام جعفر صادقؒ، یاقوت پورہ میں نمام عیدالاضحی صبح 7 بجے ہوگی۔ امامت کے فرائض مولانا آغا منور علی انجام دیں گے۔

ll جامع مسجد تعلیم عملہ پور، کاروان میں نماز عیدالاضحی 7 بجے ہوگی۔ مولانا محمد نور اللہ خان ابرار فضائل عبدالاضحی بیان کریں گے اور امامت کے فرائض انجام دیں گے۔

ll جامع مسجد ام سلمی تگل کنٹہ اچی ریڈی نگر میں نماز عیدالاضحی 7 بجے ہوگی۔ حافظ محمد معراج رضوی قادری امامت کے فرائض انجام دیں گے اور خطبہ عہد دیں گے۔

ll مسجد امیر فاطمہ، اکبر باغ، ملک پیٹ میں نماز عیدالاضحی 7 بجے ہوگی۔ مولانا محمد من اللہ شاہ علوی کا بیان ہوگا۔ محمد ابراہیم احمد خطبہ دیں گے۔

ll عیدگاہ حضرت اُجالے شاہ صاحبؒ سعیدآباد میں نمازِ عیدالاضحی 7بجے ہوگی۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ خطاب کریں گے۔ حافظ وقاری شوکت اللہ غوری (امام مسجد اُجالے شاہؒ) خطبہ دیں گے۔ حافظ وقاری محمد شرف الدین عمران (خطیب مسجد اُجالے شاہؒ) امامت کریں گے۔ نماز سے قبل جناب محمدعزیز الرحمن کا تلگو زبان میں مختصر خطاب ہوگا۔

ll مسجد عثمانیہ رسالہ بازار، قلعہ گولکنڈہ میں نماز عید الاضحی ٹھیک 7 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا حافظ و قاری نظر احمد نقشبندی ناظم مدرسہ عربیۃ مدینتہ العلوم امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔

ll مسجد نور قطب شاہی گلشن کالونی شیخ پیٹ میں نماز عید 7 بجے ہوگی۔ مولانا عبدالوحید خان قاسمی امام و خطیب امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔

ll جناب فہیم خان صدر مسجد رضیہ بیگم، برکت پورہ کے بموجب مسجد ہذا میں نماز عیدالاضحی 7 بجے ہو گی۔ مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کا خطاب ہوگا۔ امامت کے فرائض حافظ محمد عبدالقدیر پاشاہ قاسمی انجام دیں گے۔

a3w
a3w