دہلی

سیتارام یچوری نے رام مندر کی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ٹھکرادیا

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ہماری پالیسی مذہبی عقائد اور اپنے مذہب و عقیدہ پر چلنے کے ہر فرد کے حق کا احترام کرنے کی ہے۔ مذہب ذاتی پسند کا معاملہ ہے جسے سیاسی فائدہ کے آلہ ئ کار میں تبدیل نہیں کیا جانا چاہئے۔

نئی دہلی: سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے ایودھیا کے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ٹھکرادیا ہے۔ ان کی پارٹی نے منگل کے دن یہ بات بتائی اور زور دیا کہ مذہب نجی پسند کا معاملہ ہے۔

متعلقہ خبریں
بھوک سے زیادہ کھانا
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
مودی کی گارنٹی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونے دیں گے:مودی
وزیراعظم کے ہاتھوں رام مندر کا افتتاح، مذہبی جذبات کا بیجا استعمال: سیتارام یچوری
بی جے پی کے جئے سری رام کے نعرہ سے نفرت جھلکتی ہے: گورو گوگوئی

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ہماری پالیسی مذہبی عقائد اور اپنے مذہب و عقیدہ پر چلنے کے ہر فرد کے حق کا احترام کرنے کی ہے۔ مذہب ذاتی پسند کا معاملہ ہے جسے سیاسی فائدہ کے آلہ ئ کار میں تبدیل نہیں کیا جانا چاہئے۔

کامریڈ سیتارام یچوری مدعو کئے جانے کے باوجود ایودھیا کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ سی پی آئی ایم نے کہا کہ بڑی بدبختانہ بات ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے ایک مذہبی تقریب کو وزیراعظم‘ چیف منسٹر یوپی اور دیگر سرکاری عہدیداروں کو مدعو کرتے ہوئے سرکاری تقریب میں بدل ڈالا۔ رام مندر کا 22 جنوری کو افتتاح ہونے والا ہے۔

a3w
a3w