امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار
کانگریس رکن پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر پلٹ وار کیا جنہوں نے راہول گاندھی پر پھوٹ ڈالنے والی طاقتوں کی تائید کا الزام عائد کیا تھا۔
نئی دہلی: کانگریس رکن پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر پلٹ وار کیا جنہوں نے راہول گاندھی پر پھوٹ ڈالنے والی طاقتوں کی تائید کا الزام عائد کیا تھا۔
ٹیگور نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ قومی مفاد اور ریزرویشن کا لکچر دینے والوں کو پہلے آر ایس ایس کے اپنے ٹریک ریکارڈ پر نظر ڈالنی چاہئے جس نے سماجی انصاف کی مخالفت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی ہمیشہ اتحاد اور مساوات کے لئے کھڑے رہے جبکہ بی جے پی اور اس کے نظریاتی سرپرستوں نے اس کا اُلٹ کیا۔
انہوں نے قوم کو بانٹا اور درکنار برادریوں کو دھوکہ دیا۔ ملک جانتا ہے کہ ہندوستان کی ترقی اصل میں کس نے روک رکھی ہے۔ امیت شاہ نے راہول گاندھی پر سخت تنقید کی تھی کہ وہ بیرون ِ ملک نقصان دہ بیانات دے رہے ہیں۔
راہول گاندھی ان دنوں امریکہ میں ہیں جہاں انہوں نے ہندوستانی برادری اور امریکی قائدین سے ملاقات کی۔