دہلی

گیس کنستر جوتوں میں چھپاکر لائے گئے تھے

لوک سبھا ہال میں جن 2 افراد نے گیس چھوڑی تھی انہوں نے آرڈر پر بنوائے گئے اسپورٹس شوز کے سول کے خانہ میں گیس کنستر چھپاکر لائے تھے۔

نئی دہلی: لوک سبھا ہال میں جن 2 افراد نے گیس چھوڑی تھی انہوں نے آرڈر پر بنوائے گئے اسپورٹس شوز کے سول کے خانہ میں گیس کنستر چھپاکر لائے تھے۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
پارلیمنٹ دراندازی کے ملزمین کو انڈیا گیٹ لے جایا گیا
پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک کیس: نیلم دیوی کو ایف آئی آر کی کاپی دینے پر پابندی
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار

دہلی پولیس کی ایف آئی آر میں یہ بات کہی گئی۔ ڈی منورنجن اور ساگر شرما جو ورقیے اپنے ساتھ لائے تھے ان پر ہندی اور انگریزی میں منی پور تشدد مسئلہ پر ایک نعرہ درج تھا۔

پارلیمنٹ کے اندر اور باہر گیس کے جو کنستر کھولے گئے ان پر انتباہ درج تھا کہ انہیں کھولتے وقت آنکھوں پر چشمہ لگانا اور دستانے پہننا ضروری ہے۔

ساگر شرما کے ایل سی آر سے بنے گرے رنگ کے اسپورٹس شوز کے بائیں سول میں خانہ بنا تھا۔ مزید ربر لگاکر سول کو موٹا کیا گیا تھا۔

ڈی منورنجن کے جوتے میں بھی ایسا ہی خانہ پایا گیا۔ پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

a3w
a3w