حیدرآباد

حیدرآباد کے کئی علاقوں دھواں دھار بارش

بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی جس سے شہریوں کو معمول کی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا کرناپڑا۔

حیدرآباد:شہریان حیدرآبادکو چلچلاتی دھوپ کی شدت سے راحت نصیب ہوئی کیونکہ شہر کے کئی علاقوں میں ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں شدید بارش ہوئی۔پرانا شہر کے تمام علاقوں کے ساتھ ساتھ بالاپور، برکت پورہ، عابڈس، سکندرآباد، کاروان، جوبلی ہلز اور بنجارہ ہلز،گولکنڈہ، ٹولی چوکی اور فلم نگر میں بھی بارش ہوئی۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی جس سے شہریوں کو معمول کی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا کرناپڑا۔اسی طرح تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔بعض اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔