بین الاقوامی

اسلامو فوبیا پھیلانے کا ذمہ دار سوشل میڈیا: گوٹیرس

گوٹیرس نے کہاکہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ آن لائن پلیٹ فارمز انتہا پسندانہ نظریات اور ہراساں کرنے کے لیے مذہب مخالف مقامات بن چکے ہیں۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سوشل میڈیا کو اسلامو فوبیا اور دیگر قسم کی تعصب پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ گوٹیرس نے جمعہ کو کہا ’’دنیا بھر میں، ہم مسلم مخالف نفرت اور تعصب کی بڑھتی ہوئی لہر کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
افغانستان میں خواتین اپنے حقوق سے محروم:انٹونیو گٹریس
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
اسرائیل۔ حماس جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور: سلامتی کونسل
25پروازوں میں بم کی اطلاع

 نفرت انگیز تقریر کرنے والے اپنے نفرت انگیز نظریات کو بڑھانے اور پھیلانے کے لیے تاریخ کے سب سے طاقتور میگا فون، سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔‘‘

 انہوں نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ آن لائن پلیٹ فارمز انتہا پسندانہ نظریات اور ہراساں کرنے کے لیے مذہب مخالف مقامات بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین کو راستہ دکھانا چاہئے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہئے۔ حکومتوں کو اشتعال انگیز گفتگو کی مذمت کرنی چاہیے اور مذہبی آزادی خصوصاً اقلیتوں کی حفاظت کرنی چاہیے۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو صارفین کو ہراساں کرنے سے بچانا چاہیے، نیز نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ کو منظم اور روکنا چاہیے اور مصنوعی ذہانت کو تعصبات اور دقیانوسی تصورات کو کم کرنا چاہیے۔

گوٹیرس نے کہا ’’ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے اس عالمی دن پر متحد ہیں۔ ہم مساوات، وقار، انسانی حقوق اور احترام کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کی تجدید کریں گے۔ آئیے ہمدردی کو فروغ دیں اور تقسیم کے ذریعہ کے بجائے تنوع کو طاقت کے طور پر اپناکر سماجی ہم آہنگی کی طرف بڑھیں۔