کرناٹک
سماج، سمجھ لے سب کا مالک ایک ہے:وزیر داخلہ کرناٹک
کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا ہے کہ ریاست میں کئی مقامات پر دلتوں کو مندروں کے اندر داخل ہونے نہیں دیا جاتا۔
بنگلورو (آئی اے این ایس) کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا ہے کہ ریاست میں کئی مقامات پر دلتوں کو مندروں کے اندر داخل ہونے نہیں دیا جاتا۔
سماج کو سمجھ لینا چاہئے کہ سبھی کا خدا ایک ہے اور مساوات یقینی بنانا چاہئے۔ وہ بنگلورو میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ ضلع منڈیا میں ایک مندر میں دلتوں کو داخلہ کی اجازت دینے پر اعلیٰ ذات کے لوگ مورتی اٹھاکر لے گئے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سلسلہ میں کارروائی کی جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ ریاست بھرمیں ایسے کئی واقعات پیش آرہے ہیں۔
انہوں نے مسلمانوں کی خوشامد کی تردید کی اور کہا کہ آزادی کے بعد کانگریس تمام ہندوستانیوں سے مساوی سلوک کرتی آئی ہے۔ مسلمان‘ دلت‘ پسماندہ طبقات سماج کی نچلی سطح پر ہیں۔ ہم انہیں قومی دھارا میں لانے کے پروگرام چلارہے ہیں۔