وائیناڈ ضمنی انتخاب: پرینکا گاندھی تاریخی کامیابی کے قریب
ان کے بھائی اور سابق ایم پی راہول گاندھی نے عام انتخابات میں اسی حلقہ سے 3,64,422 ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔ راہول کے استعفیٰ کے بعد ہونے والے اس ضمنی انتخاب میں پرینکا گاندھی اس سے بھی زیادہ ووٹوں کی برتری حاصل کرتی نظر آ رہی ہیں۔
وائیناڈ: کانگریس کی سینئر قائد پرینکا گاندھی، جو پہلی بار براہ راست انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں، وائیناڈ کے ضمنی انتخاب میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے قریب ہیں۔
ان کے بھائی اور سابق ایم پی راہول گاندھی نے عام انتخابات میں اسی حلقہ سے 3,64,422 ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔ راہول کے استعفیٰ کے بعد ہونے والے اس ضمنی انتخاب میں پرینکا گاندھی اس سے بھی زیادہ ووٹوں کی برتری حاصل کرتی نظر آ رہی ہیں۔
ووٹوں کی گنتی کے آغاز سے ہی پرینکا گاندھی مسلسل برتری میں ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، وہ اپنے قریبی حریف سی پی آئی کے امیدوار ستیہن میکری پر68,000 ووٹوں سے آگے ہیں، جبکہ بی جے پی کی امیدوارنویا ہری داس مقابلہ سے بہت پیچھے ہیں۔
وایناڈ کے ضمنی انتخاب میں کل 9.52 لاکھ ووٹ ڈالے گئے، جن میں سے کانگریس کا اندازہ ہے کہ تقریبا6 لاکھ ووٹ پرینکا کے حصے میں آئیں گے۔ دوسری طرف، سی پی آئی کے امیدوار کو 2 لاکھ اور بی جے پی کو ایک لاکھ ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ پرینکا کی اس شاندار کارکردگی نے وائیناڈ میں کانگریس کی مضبوطی کو مزید تقویت دی ہے۔