سورج گرہن۔ ہندوستان میں دکھائی دے گا یا نہیں؟
امریکی خلائی ادارہ ناسا نے واضح کیا ہے کہ 2آگست کو سورج گرہن واقع نہیں ہو گا۔ساتھ ہی امریکہ کے خلائی ادارہ ناسا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہیکہ اسی سال 21 ستمبر اور 22 ستمبر کی درمیانی شب جزوی سورج گرہن واقع ہوگا

نئی دہلی: امریکی خلائی ادارہ ناسا نے واضح کیا ہے کہ 2اگست کو سورج گرہن واقع نہیں ہو گا۔ساتھ ہی امریکہ کے خلائی ادارہ ناسا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہیکہ اسی سال 21 ستمبر اور 22 ستمبر کی درمیانی شب جزوی سورج گرہن واقع ہوگا جو مشرقی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انٹارٹیکا اور جنوبی بحر الکاہل کے کچھ حصوں سمیت منتخب علاقوں میں نظر آئے گا۔
اوریہ گرہن ان ممالک میں مکمل اندھیرے کا سبب بھی نہیں بنے گا۔ یہ سو رج گرہن ہندوستان میں نظر نہیں آئیگا۔ ساتھ ہی ناسا کے ماہرین فلکیات نے کہا ہیکہ البتہ 2 اگست 2027 کو مکمل سورج گہن واقع ہونیوالا ہے۔
یہ سورج گرہن 9,462 میل پر پھیلے ہوئے ایک تنگ راستے پر نظر آئے گا جو اسپین، مراقش، الجزائر، لیبیا، مصر، سعودی عرب،یمن،سوڈان اور صومالیہ سمیت 11 ممالک سے گزرے گا۔یہ سورج گرہن 6 منٹ اور 23 سیکنڈ تک جاری رہے گا جو کہ صدی کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا۔
ناسا کے ماہرین فلکیات کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے بعد کہ 2 اگست 2025ء بروز ہفتہ مکمل سورج گہن اور 6 منٹ تک دنیا میں مکمل اندھیرا چھا جانے والا سوشل میڈیا پوسٹ جھوٹ پر مبنی صرف ایک افواہ ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا خاص کر واٹ سیپ پر ایسے کئی اکاونٹس موجود ہیں جو خبر کی ترسیل میں اول مقام حاصل کرنے کے لئے من کھڑت کہا نیاں پیش کر تے ہیں۔ ایسی ہی کہانی 2اگست کو پیش آنے والے سورج گرہن سے متعلق کی گئی۔
جس میں کہا گیا تھا کہ 2اگست کو مکمل سورج گرہن نظر آئیگا اور پو رے دنیا 6منٹ کے لئے آندھیراچھا جائیگا۔ ناسا نے واضح کر دیا ہے کہ مکمل سورج گرہن 2027میں منعقد ہو گا۔ عوام کو چاہیے کہ وہ تصدیق شدہ نیوز اور واٹس ایپ کا مشاہدہ کریں نہ کے غیر تصدیق شدہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپ کو فالو نہ کریں۔