شمالی بھارت
مدھیہ پردیش کے بعض مدرسوں میں قابل اعتراض مواد کی جانچ ہوگی: نروتم مشرا
نروتم مشرا نے میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے اسے سرسری دیکھا ہے۔ ہم ضلع کلکٹر سے کہیں گے کہ وہ محکمہ تعلیم سے مدرسوں کے ایسے تعلیمی مواد کی جانچ کرائے۔
بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا نے اتوار کے دن کہا کہ ریاست کے بعض مدرسوں میں پڑھائے جانے والے مبینہ قابل اعتراض مواد کی جانچ کی جائے گی۔ نروتم مشرا نے جو ریاستی حکومت کے ترجمان ہیں کہا کہ بعض مدرسوں میں قابل اعتراض مواد کا مسئلہ ان کے علم میں لایاگیا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے اسے سرسری دیکھا ہے۔ ہم ضلع کلکٹر سے کہیں گے کہ وہ محکمہ تعلیم سے مدرسوں کے ایسے تعلیمی مواد کی جانچ کرائے۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیاکہ وہ کونسے مدرسوں کی بات کررہے ہیں۔ ریاست کے چند مقامات پر دینی مدارس کے مخصوص مواد پربعض گوشوں نے اعتراض کیاتھا۔ جاریہ سال مدھیہ پردیش کی وزیرکلچر اوشاٹھاکر نے کہاتھا کہ غیرقانونی مدرسوں کا استعمال ہیومن ٹریفکنگ کے لئے ہوسکتا ہے۔