کھیل

کرکٹ پر اسلام کو ترجیح: پاکستان کی 18 سالہ عائشہ نسیم، انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ہونہار نوجوان کھلاڑی عائشہ نسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ عائشہ کی عمر صرف 18 سال ہے۔

اسلام آباد: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ہونہار نوجوان کھلاڑی عائشہ نسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ عائشہ کی عمر صرف 18 سال ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا
آسٹریلیا کے شان مارش کرکٹ سے سبکدوش
ساکشی ملک کے گھر جانا پرینکا کا ذاتی فیصلہ: برج بھوشن
اسٹوکس‘ ورلڈکپ کیلئے ونڈے ریٹائرمنٹ واپس لیں گے!
منوج تیواری نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

عائشہ نے یہ فیصلہ اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کیلئے لیاہے۔ جمعرات کو انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ عائشہ نے 2020 میں پاکستان کیلئے پہلا بین الاقوامی میچ کھیلا۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کہاکہ میں کرکٹ چھوڑ رہی ہوں اور اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی نمائندگی کرنے اعزاز ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے لیکن اس وقت میں اپنی باقی زندگی اسلام کے مطابق گزارنا چاہتی ہوں اس لئے میں کرکٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ رہی ہوں۔ عائشہ نسیم نے کیریر کے دوران حمایت کرنے پر ارکان خاندان‘ پی سی بی‘ ساتھی کھلاڑیوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

عائشہ نسیم نے پاکستان کیلئے 4 ونڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے۔ انہوں نے اپنے 30 میچوں کے ٹی ٹوئنٹی کیریر میں 128 کے اسٹرائیک ریٹ سے 369 رنز بنائے ہیں۔ ونڈے میں ان کے صرف 33 رنز ہیں۔ وہ اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریر میں 18 چھکے بھی لگاچکی ہیں۔

پاکستان ویمن ٹیم کیلئے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں عائشہ سے زیادہ 27 چھکے صرف ندا ڈار نے لگائے ہیں۔ لیکن انہوں نے 130 میچ کھیلے ہیں۔ عائشہ نسیم اپنے لمبے چھکوں کی وجہ سے مشہور تھیں۔ 2023 ویمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دو طویل ترین چھکے عائشہ نے لگائے۔

ہندوستان کے خلاف میچ میں انہوں نے 81 میٹر لمبا چھکا لگایا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ کا سب سے طویل چھکا بھی تھا۔ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں بھی انہوں نے 79 میٹر لمبا چھکا لگایا۔ عائشہ نسیم نے جاریہ برس کے وائیل میں آسٹریلیا کے دورے پر بھی ان لمبے لمبے چھکے لگائے تھے۔انہیں جارحانہ بیاٹسمن سمجھا جاتاتھا۔