دہلی

سونیا گاندھی‘ روبہ صحت

سونیا گاندھی‘ ڈپارٹمنٹ آف چیسٹ میڈیسن میں ڈاکٹر اروپ باسو اور ان کی ٹیم کی نگرانی میں زیرعلاج ہیں۔ کانگریس کی سابق سربراہ 28 دسمبر کو کانگریس کے یوم ِ تاسیس کے موقع پر دکھائی دی تھیں۔

نئی دہلی: سانس کی نالی کے انفیکشن کے علاج کے لئے دہلی کے سرگنگارام ہاسپٹل میں شریک صدرنشین یو پی اے سونیاگاندھی کی حالت مستحکم ہے اور انہیں افاقہ ہورہا ہے۔ صدرنشین بورڈ آف مینجمنٹ سر گنگارام ہاسپٹل ڈاکٹر اجئے سوروپ نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کو کرناٹک شکست سے سبق سیکھنا چاہئے:خاتون پہلوان
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
منیش سسوڈیہ کو تہاڑ جیل سے ایل این جے پی لے جایاگیا
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا

سونیا گاندھی‘  ڈپارٹمنٹ آف چیسٹ میڈیسن میں ڈاکٹر اروپ باسو اور ان کی ٹیم کی نگرانی میں زیرعلاج ہیں۔ کانگریس کی سابق سربراہ 28 دسمبر کو کانگریس کے یوم ِ تاسیس کے موقع پر دکھائی دی تھیں۔ انہوں نے 24 دسمبر کو دہلی میں بھارت جوڑو یاترا میں بھی حصہ لیا تھا۔