طالبات کو برہنہ کرکے تلاشی لینے والی سرکاری ٹیچر کا تبادلہ
مدھیہ پردیش کے اندور میں آج حکام نے ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر کا تبادلہ کردیا جس میں موبائیل کی تلاش میں طالبات کو برہنہ کرکے ان کی تلاشی لی۔
اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں آج حکام نے ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر کا تبادلہ کردیا جس میں موبائیل کی تلاش میں طالبات کو برہنہ کرکے ان کی تلاشی لی۔ جمعہ کے روز پیش آئے واقعہ کے بعد انتظامیہ نے تحقیقات شروع کی اور ملزم ٹیچر کا اسکول سے تبادلہ کردیاگیا۔
عہدیداروں کے مطابق سرکاری شاردا گرلز ہائیر سکینڈری اسکول کی ایک ٹیچر 5طالبات کو بیت الخلاء میں لے گئی اور ان سے لباس اتار دینے کے لیے کہاکہ کیونکہ کلاس روم میں ایک موبائیل فون کی گھنٹی بجی تھی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ والدن نے ٹیچر کے خلاف ملہار گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی اور الزام عائد کیاتھا کہ تلاشی لینے کے دوان لڑکیوں کو مارپیٹ بھی کی گئی۔
کلکٹر اشیش سنگھ نے بتایا کہ ٹیچر نے تلاشی لینے کے بہانے طالبات کے ساتھ نازیبا سلوک کیا۔اسے اسکول سے ہٹادیاگیاہے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سے منسلک کردیاگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس آلوک کمار شرما نے بتایا کہ ٹیچر کے خلاف پولیس میں شکایت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک خاتون پولیس عہدیدار طالبات کے بیانات قلمبند کرے گی۔