کھیل

جنوبی افریقہ نے افغانستان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی

جنوبی افریقہ کی جیت کے اصل ہیرو رہے تبریز شمسی نے افغاستان کے بلے بازوں کو پچ پر جمنےنہیں دیا۔

تروبا: جنوبی افریقہ گیند بازوں نے تبریزشمسی اور مارکو ینسین کی شاندار گیندبازی اور پھر ریزا ہینڈرکس ناٹ آؤٹ (29) اور کپتان ایڈن مارکرم ناٹ آؤٹ (23) کی شاندار اننگز کی بدولت ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنالی۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فوج سے مدد مانگ لی
ڈراویڈ کا اضافی 2.5 کروڑ روپئے بونس لینے سے انکار
دوردرشن ٹی 20 ورلڈ کپ اور دیگر کھیل براہ راست ٹیلی کاسٹ نشر کرے گا
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی

جنوبی افریقہ کی جیت کے اصل ہیرو رہے تبریز شمسی نے افغاستان کے بلے بازوں کو پچ پر جمنےنہیں دیا۔ نچلی صف کے بلے باز اسکور کو 80 یا 100 تک پہنچا سکتے تھے لیکن تبریز نے انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور اپنی صرف 12 گیندوں میں 6 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے کریم جنت ، نوراحمد اور نوین الحق کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ تین بلے باز ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔

ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی شروعات بہت خراب رہی اور اس کا کوئی بھی بلے بازجنوبی افریقی گیند بازوں کے سامنے نہ ٹھہر سکا۔ صرف عظمت اللہ عمرزئی نے سب سے زیادہ 10 رنز بنائے۔

باقی ماندہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی کھلاڑی دہائی کےہندسہ تک نہ پہنچ سکا۔ جنوبی افریقی گیند بازوں نے افغانستان کی پوری ٹیم کو 11.5 اوورز میں 56 رنز پر سمیٹ دیا ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں آل آؤٹ ہونے والی ٹیم کا یہ سب سے کم اسکور ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن اور تبریز شمسی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ کاگیسو ربادا اور اینریچ نورٹجے نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ نے 57 رنز کا چھوٹا ہدف 8.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 60 رنز بنا کر نو وکٹوں پر آسانی سے حاصل کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ بلے بازی کے لیے آنے والی جنوبی افریقہ کو پہلا دھچکا اس وقت لگا جب فضل الحق فاروقی نے کوئنٹن ڈی کاک کو بولڈ کیا۔

کوئنٹن ڈی کاک نے 5 رنز بنائے۔ ریزا ہینڈرکس نے 25 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 29 اور کپتان ایڈن مارکرم نے21 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 23 رن بنائے۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

فائنل میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔