کھیل

نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں

فریڈ کلاسن اور ڈینیل ڈورم کے زخمی ہونے کی وجہ سے نیدرلینڈ نے آئی سی سی مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے دو نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ایمسٹرڈیم: فریڈ کلاسن اور ڈینیل ڈورم کے زخمی ہونے کی وجہ سے نیدرلینڈ نے آئی سی سی مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے دو نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آئی سی سی رینکنگ: اشون ٹسٹ بولرس کی رینکنگ میں پہلے مقام پر
سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی
دوردرشن ٹی 20 ورلڈ کپ اور دیگر کھیل براہ راست ٹیلی کاسٹ نشر کرے گا
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور

آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق زخمی کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہرکیے جانے کے بعد ان کی جگہ ریزرو کائل کلین اور ثاقب ذوالفقار کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کائل کے بھائی ریان کلین کو اب ریزرو کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر کائل نے اب تک صرف تین بین الاقوامی میچوں میں نیدرلینڈز کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے اس سال کے شروع میں فروری میں ڈیبیو کیا تھا۔

وہیں ثاقب تقریباً پانچ سال بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں واپسی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے اگست 2019 میں ٹی-20 میچ کھیلا تھا۔

تبدیلی کے بعد نیدرلینڈ کی ٹیم: آرین دت، باس ڈی لیڈ، کائل کلائن، لوگان وین بیک، میکس او ڈوڈ، مائیکل لیویٹ، پال وین میکرین، ثاقب ذوالفقار، اسکاٹ ایڈورڈز، سائبرینڈ اینجلبریچ، تیجا ندامانورو، ٹم پرنگل، وکرم سنگھ، ویو کنگما اور ویسلے بیریسی۔

نیدرلینڈز کو گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

a3w
a3w