دیگر ممالک

جنوبی سوڈان: طیارہ حادثے میں 20 کی موت

جنوبی سوڈان کی یونٹی اسٹیٹ میں تیل کارکنوں کو لے جانے والا ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 20 افراد کی موت ہوگئی۔

جوبا: جنوبی سوڈان کی یونٹی اسٹیٹ میں تیل کارکنوں کو لے جانے والا ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 20 افراد کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
سوڈان میں وبا کی نئی لہر سے 300 افراد جاں بحق
سوڈان سے آنے والے ہندوستانیوں کیلئے ہیلپ ڈیسک


سی این این نے افسران کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی صبح یونٹی آئل فیلڈ ہوائی اڈے پر طیارہ حادثے میں 20 لوگوں کی موت ہوگئی، جن میں ایک ہندوستانی اور دو چینی شہری شامل تھے۔


یونٹی اسٹیٹ کے وزیر اطلاعات گتویش بیپل نے بتایا کہ طیارہ راجدھانی جوبا جاتے ہوئے یونٹی آئل فیلڈ ہوائی اڈے پر حادثے کا شکار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسافر گریٹر پائنیر آپریٹنگ کمپنی (جی پی او سی) کے آئل ورکرز تھے۔ جی پی او سی ایک کنسورشیم ہے جس میں چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن اور سرکاری ملکیت والی نائل پیٹرولیم کارپوریشن پر شامل ہے۔


حالیہ برسوں میں جنگ زدہ جنوبی سوڈان میں کئی فضائی حادثات ہوئے ہیں۔ ستمبر 2018 میں راجدھانی جوبا سے یرول شہر کے لئے مسافروں کو لے جارہے چھوٹے طیارے کے حادثے کا شکار ہونے سے 19 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔