تلنگانہ

تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون سرگرم

تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم،کھمم، میدک اور کاما ریڈی میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعرات کو تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم،کھمم، میدک اور کاما ریڈی میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

اپنی رپورٹ میں محکمہ نے کہا کہ یکم، 3 اور 5 اگست کو ریاست کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا وں کے چلنے کا امکان ہے۔

آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ کے چند مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسلسل ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اگلے سات دنوں کے دوران ریاست کے کئی مقامات یا چند مقامات پر ہلکی اوسط یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون سرگرم رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے کاما ریڈی، آصف آباد اورمُلگ اضلاع کے چند مقامات پر شدید بارش ہوئی۔

a3w
a3w