حیدرآباد
عازمین حج کیلئے پاسپورٹ آفس میں خصوصی کاؤنٹر
ریجنل پاسپورٹ آفس کے ذریعہ یہاں جاری کردہ ریلیز میں درخواست دہندگان سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ نوٹ کریں کہ اس کاؤنٹر پر صرف تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ بھیجی گئی درخواستوں پر کارروائی کی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے عازمین حج کی سہولت کے لیے، ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد، تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے اشتراک سے، سکندرآباد میں آر پی او احاطہ میں تین دنوں یعنی 13، 15 اور 18 دسمبر کے لیے ایک خصوصی کاؤنٹر قائم کیاجارہا ہے۔
ریجنل پاسپورٹ آفس کے ذریعہ یہاں جاری کردہ ریلیز میں درخواست دہندگان سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ نوٹ کریں کہ اس کاؤنٹر پر صرف تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ بھیجی گئی درخواستوں پر کارروائی کی جائے گی۔
حج 2024 کے بارے میں حکومت ہند کے اعلان کے مطابق، حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے آن لائن درخواست کا عمل 4 دسمبر کو شروع ہوا اور 20 دسمبر کو ختم ہوگا۔