حیدرآباد

حج کمیٹی کا مسجد بغدادی، ٹیک نامپلی میں عازمین حج کا نواں تربیتی اجتماع

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی و مسجد بغدادی ٹیک نامپلی کے اشتراک وتعاون سے عازمین حج کا نواں مرکزی تربیتی اجتماع مسجد بغدادی ٹیک نامپلی میں اتوار 21 اپریل کو 10 بجے دن تا 2 بجے دوپہر مقرر ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی و مسجد بغدادی ٹیک نامپلی کے اشتراک وتعاون سے عازمین حج کا نواں مرکزی تربیتی اجتماع مسجد بغدادی ٹیک نامپلی میں اتوار 21 اپریل کو 10 بجے دن تا 2 بجے دوپہر مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں
دس روزہ حج و عمرہ تربیتی کورس کا 4مارچ سے آغاز
حج 2024 کیلئے مختلف خدمات کے ٹنڈرس کی طلبی
حج کمیٹی کا مینار گارڈن فنکشن ہال میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع
منتخب عازمین حج پہلی قسط ادا کردیں: تلنگانہ حج کمیٹی
حج کیمپ 2024 فوری شروع کرنے پرزور مطالبہ: محمد سلیم

جناب سید منیر الدین احمد مختار سابق کوآرڈینیٹر آندھراپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نگرانی کریں گے۔ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے۔

مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ تلنگانہ و اے پی‘ مفتی سید تجمل حسین استاد حدیث دارالعلوم حیدرآباد‘ حافظ ڈاکٹر احمد محی الدین بانی مدرسہ نعمانیہ حیدرآباد‘ مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صدر مفتی جامعہ نظامیہ‘ مفتی سید صادق محی الدین فہیم مخاطب کریں گے۔ اس موقع پر غلاف کعبہ کی زیارت کروائی جائے گی۔

مزید تفصیلات کے لئے فون 9849242805 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ جناب عرفان شریف اسسٹنٹ اگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی نے عازمین حج سے خواہش کی کہ وہ اپنے ساتھ چھوٹے بچوں کو نہ لائیں۔

خواتین عازمین حج کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔ عازمین حج اپنے ساتھ نوٹ بکس اور پن ضرور ساتھ رکھیں تاکہ اہم ترین نکات کو نوٹ کیا جاسکے۔