معجزہ: اسپیڈ بریکر کی وجہ سے ’’مردہ‘‘ شخص زندہ ہوگیا
پانڈو رنگ الپے کے لیے ایک اسپیڈ بریکر جان بچانے والا ثابت ہوا۔ جس ایمبولنس میں اس کی ”لاش“ ہاسپٹل سے لائی جارہی تھی‘ جب وہ اسپیڈبریکر پر سے گذری اس کے ارکان خاندان نے پانڈو رنگ کی انگلیوں کو ہلتے ہوئے دیکھا۔
کولہاپور: (پی ٹی آئی) 65 سالہ پانڈو رنگ الپے کے لیے ایک اسپیڈ بریکر جان بچانے والا ثابت ہوا۔ جس ایمبولنس میں اس کی ”لاش“ ہاسپٹل سے لائی جارہی تھی‘ جب وہ اسپیڈبریکر پر سے گذری اس کے ارکان خاندان نے پانڈو رنگ کی انگلیوں کو ہلتے ہوئے دیکھا۔
قبل ازیں 16 دسمبر کو دن میں کولہاپور کے ساکن پانڈو رنگ الپے کے قلب پر حملہ ہوا تھا اور اسے ایک خانگی ہاسپٹل سے رجوع کیاگیاتھا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیاتھا۔ بعدازاں اس کی لاش ہاسپٹل سے بذریعہ ایمبولنس گھر لائی جارہی تھی جہاں اس کی موت کی اطلاع ملنے پر پڑوسی اور رشتہ دار جمع ہوگئے تھے اور اس کی آخری رسومات کی تیاریوں میں مصروف تھے۔
اس کی بیوی نے بتایا کہ جب ہاسپٹل لاش گھر لائی جارہی تھی تو ایمبولنس ایک اسپیڈبریکر پر اچھلی اور ہم نے دیکھا کہ ان کی انگلیاں حرکت کررہی ہیں۔ بعدازاں اسے دوسرے ہاسپٹل لے جایاگیا جہاں وہ 15 دن تک زیر علاج رہا اور اس عرصہ کے دوران اس کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ الپے‘پیر کے روز ہاسپٹل سے گھر واپس ہوا۔ جس ہاسپٹل نے اسے مردہ قرار دیا تھا‘ اس نے اس معاملہ کا ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیاہے۔