اسپائس جیٹ ایرلائن کی خاتون ملازمہ نے پولیس عہدیدار کو تھپڑ رسید کردیا (ویڈیو وائرل)
خانگی ایئرلائن کی ایک خاتون ملازمہ کو جے پور ایرپورٹ پر سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک عہدیدار کے ساتھ جھگڑے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
جے پور: ایئرپورٹ پر پولیس عہدیدار کر تھپڑ مارنے کے الزام میں اسپائس جیٹ ایئرلائن کی خاتون ملازمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایئرلائن نے اس واقعہ کو جنسی ہراسانی کا سنگین کیس قرار دیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کرنے کے کا بھی اعلان کیا۔
اسپائس ایئرلائن کی ایک خاتون ملازمہ کو جے پور ایرپورٹ پر سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک عہدیدار کے ساتھ جھگڑے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
اسپائس جیٹ کے ترجمان نے ایک سرکاری بیان میں کہاکہ خاتون ملازمہ کے پاس درست ایرپورٹ انٹری پاس تھا ۔ کمپنی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ خاتون ملازمہ کو سی آئی ایس ایف کے عہدیدار کی جانب سے نامناسب اور ناقابل قبول الفاظ کا استعمال کیا گیا۔ عہدیدار نے خاتون ملازمہ کو ڈیوٹی کے اوقات کے بعد اُس کے گھر آکر اُس سے ملنے کیلئے کہا گیا۔
ترجمان نے مزید کہاکہ اسپائس جیٹ اپنی خاتون ملازمہ کے خلاف جنسی ہراسانی کے اس سنگین معاملہ میں فوری قانونی کارروائی کررہا ہے اور اس نے مقامی پولیس سے ربط کیا ہے۔ ہم اپنے ملازمہ کے ساتھ مضبوطی کے ساتھکھڑے ہیں اور اُسے مکمل تعاون فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔