ویڈیو: دہلی میں کار کے بونیٹ پر اسپائڈرمیان، 25ہزار روپئے جرمانہ
اسکارپیو کار کے بونیٹ پر اسپائڈر میان کے لباس میں بیٹھے ایک 20 سالہ نوجوان کو پولیس نے پکڑلیا۔ خطرناک ڈرائیونگ اور ٹریفک کی دیگر خلاف ورزیوں کیلئے اس پر 25ہزار روپئے جرمانہ عائد کیاگیا۔

نئی دہلی: اسکارپیو کار کے بونیٹ پر اسپائڈر میان کے لباس میں بیٹھے ایک 20 سالہ نوجوان کو پولیس نے پکڑلیا۔ خطرناک ڈرائیونگ اور ٹریفک کی دیگر خلاف ورزیوں کیلئے اس پر 25ہزار روپئے جرمانہ عائد کیاگیا۔
پولیس کے بموجب اسے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شکایت ملی تھی کہ دوارکا کی سڑک پر ایک اسکارپیوکار دکھائی دی جس کے بونیٹ پر اسپائڈرمیان کا لباس پہنا ایک شخص بیٹھا ہے۔
پولیس نے کار اور کارسواروں کا رام پھل چوک دوارکا کے قریب پتہ لگایا۔ اسپائڈرمیان کی شناخت 20 سالہ آدتیہ کی حیثیت سے ہوئی جو نجف گڑھ کا رہنے والا ہے۔
ڈرائیور کا نام 19 سالہ گوروسنگھ بتایاگیا ہے جو مہاویرانکلیو میں رہتا ہے۔ کار کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف خطرناک ڈرائیونگ‘ پولیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ڈرائیونگ اور سیٹ بیلٹ نہ لگانے کا معاملہ درج ہوا۔
ان پر زیادہ سے زیادہ 25ہزار روپئے جرمانہ یا جیل یا دونوں ہوسکتا ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔